منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانیہ نے نماز کے اوقات کیلئے شاندار اقدام اٹھا لیا ، زبردست چیز متعارف کرا دی ؟

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)فلکی طبیعیات کے لیے استعمال ہونے والی کیمرہ ٹیکنالوجی کو برطانیہ میں فجر کی نماز کے اوقات کے تعین کے لیے استعمال کیا جانے لگا ہے تاکہ ملک بھر میں ایک وقت میں نماز کی ادائیگی ہوسکے۔نماز فجر سورج طلوع ہونے سے پہلے پڑھی جاتی ہے مگر اس حوالے سے لوگ مختلف اوقات کا تعین کرتے ہیں جس کے نتیجے میں مساجد میں وقت مختلف ہوسکتا ہے چاہے وہ ایک دوسرے کے قریب ہی کیوں نہ ہوں۔برطانوی روزنامے دی ٹائمز کے مطابق اوپن فجر پراجیکٹ نامی منصوبے کے تحت اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر شاہد میر علی اس منصوبے کے روح رواں ہیں جو فجر کی نماز کے صحیح وقت کے لیے اس ٹیکنالوجی کا استعمال مختلف مساجد میں کررہے ہیں جسے خلاء باز آسمانوں سے ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اس کے لیے ایسے لائٹ سینسیٹو کیمرے کو استعمال کیا جارہا ہے جو 360 ڈگری تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پروجیکٹ کے تحت اس کیمرے کو ایک چھت پر نصب کیا گیا جس نے ایک سال کے دوران علی الصبح آسمان کی 25 ہزار تصاویر لیں۔پھر محققین اور مذہبی علماء نے ان تصاویر کا تجزیہ کرکے برمنگھم کے علاقے میں ڈیڑھ لاکھ مسلمانوں کے لیے موجود 170 مساجد میں نمازوں کے نظام الاوقات کا تعین کیا۔اس پروجیکٹ کی تفصیلات آن لائن شائع کی گئیں اور اب اس پر لندن سمیت پیٹر بورف وغیرہ میں کام کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…