پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ہیلری کلنٹن جانی پہچانی شیطان ہیں اگر وہ جیت گئیں تو۔۔۔! شیر یں مزاری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن جانی پہچانی شیطان ہیں اس لیے اگر وہ جیت بھی جائیں تو پاکستان کو اس بات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر یں مزاری نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ہیلری جیتے یا ٹرمپ، پاکستان کو اس کا کچھ خاص فائدہ نہیں ہونے والا کیونکہ جب اوباما نے الیکشن لڑا تو ان کے بارے میں بھی کہا جاتا رہا کہ ان کی ماں پاکستان میں رہ چکی ہیں لیکن صدر منتخب ہونے کے بعد جتنا نقصان اوباما نے پاکستان کو پہنچایا اتنا کسی اور نے آج تک نہیں پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں اور مہاجرین کے خلاف شدت پسندانہ خیالات رکھتے ہیں لیکن ہیلری کلنٹن بھی کچھ کم نہیں ہیں۔ سب کو پتا ہے کہ موصوفہ کیا کچھ کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن جانی پہچانی شیطان ہیں اس لیے ان کے جیتنے پر کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کیونکہ وہ بھی مسلمانوں اور پاکستان کے بارے میں کچھ خاص اچھے جذبات نہیں رکھتیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…