بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ہارون بلور اورتحریک انصاف کے کارکن کاتنازعہ،پرویزخٹک نے اہم اعلان کردیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اے این پی پشاور کے رہنما ہارون بلور کے سکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکن اورنگزیب پر سنگین تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کو کھلی بدمعاشی قرار دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پی کے تھری شیخ امیر آباد یکہ توت پشاور کے نوجوان کارکن جس پر اے این پی رہنما کے گن مینوں نے تشدد کرکے شدید زخمی کیا تھا نے منگل کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور اپنے آپ پر ہونے والے ظلم کے واقعے سے وزیراعلیٰ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزراء شاہ فرمان ،

محمد عاطف ، اراکین صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد اور شوکت یوسفزئی اور ضلع ناظم پشاور محمد عاصم اور پارٹی کے ورکرز بھی آئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے اس بہیمانہ فعل پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور انہیں انصاف دلانے کی بھر پوریقین دہانی کروائی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم اپنے ورکرز کو ظالموں اور بدمعاشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری کلچر پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کو بھی غیر قانونی کام کرنے یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کرپشن کے خاتمے کے ساتھ کلاشنکوف کلچر کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں اور کسی کو بد معاشی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم VIP کلچر کے خلاف ہیں اور اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ایم پی ایز اور وزراء کے ساتھ کوئی سیکورٹی نہیں ہوتی اور بغیر پروٹوکول گھومتے پھرتے ہیں کیونکہ ہم وی آئی پی کلچر کو معاشرے میں تمام برائیوں ، غنڈہ گردیوں کی جڑ سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تشدد کانشانہ بننے والے کارکن سے بھر پور انصاف کیا جائے گا اور ان کو غنڈوں اور بد معاشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…