ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ٗ ماں بیٹی سمیت تین شہری شہید ٗ تین زخمی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد/اسلام آباد(این این آئی)لائن آف کنٹرول پر آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے جبکہ فتر خارجہ نے مسلسل سیریز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ۔ضلع پونچھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) میر عابد نے بتایا کہ بٹل سیکٹر میں فائرنگ دن ایک بجکر 35 منٹ پر شروع ہوئی اور بھارتی فورسز نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کی مدد سے معمول کے مطابق سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔انھوں نے بتایا کہ ایک مارٹر شیل منڈھول گاؤں میں ذاکر حسین شاہ کے گھر پر گرا جس کے نتیجے میں ان کی 45 سالہ اہلیہ مسز کلثوم اور 6 سالہ بیٹی آمنہ موقع پر ہی شہید ہوگئی ذاکر شاہ کے 30 سالہ بھائی نزاکت کی حالت تشویش ناک ہے۔میر عابد نے بتایا کہ مہندری برج کے علاقے میں ایک اور شخص بھی بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگیا ایس ایس پی کا کہنا تھاکہ اسی سیکٹر میں 62 سالہ رفیق اعوان اور ایک گھریلو خاتون رابعہ زخمی بھی ہوئیں۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر احتجاج کیا احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ سرحد پر فائر بندی کے معاہدے کے ساتھ ساتھ اب بھارتی سفارتی اہلکار سفارتی آداب کی خلاف ورزی بھی کرتے پائے گئے ہیں ۔مراسلے میں مطالبہ کیا گیا کہ سرحد پر فائر بندی کے معاہدے کی پابندی کی جائے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…