پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

دنیا کی 17 خواتین حکمران ،کون سی خاتون کس نمبر پر ہے؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن)سیاست اور حکومت کے میدان میں صنف نازک کو ہمیشہ نظر کیا جاتا رہا ہے۔ سیاسی میدان میں مردوں کی عموما بالادستی قائم رہی ہے۔ البتہ دنیا میں بعض خواتین ایسی بھی گذری ہیں جنہوں نے اپنے زور بازو سے اقتدار کرسی تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔العربیہ ٹی وی نے ایک رپورٹ میں ان 17 خواتین کا حوالہ دیا ہے جو مردوں کے مقابلے میں اقتدار کی کرسی پر براجمان ہوئیں۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں نشر کی گئی ہے جب امریکا میں صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔اب تک سترہ خواتین دنیا کے مختلف ملکوں میں حکمرانی کررہی ہیں۔ اگر ہیلری صدارتی انتخابات جیت جاتی ہیں تو خواتین حکمرانوں کی تعداد 18 ہوجائے گی۔ جرمن میں انجیلا میرکل گذشتہ گیار سال سے ملک کی حکمران ہیں اور جرمن چانسلر کے عہدے پر متمکن ہیں۔ چند ماہ قبل یورپی یونین سیعلیحدگی کے فیصلے کے بعد برطانیہ میں اقتدار کا تاج خاتون رہ نما تھریسا مے کے سر پر سجایا گیا۔اس کے علاوہ یورپی ملک اسکاٹ لینڈ کی وزیراعظم نیکولا سیٹرگن، کریسٹی کالگولائیڈ، استونیا کی صدر،کولیندا کیٹا و فیٹچ کروشیا کی صدر، ڈالیا گریپاؤ سکایٹی لیتوانیا کی صدر اور ایرنا سولبرگ ناروے کی وزیراعظم ہیں۔ مالٹا کی وزیراعظم لویز کویروبریکا اور پولینڈ کی وزیراعظم لیاٹا سیڈلو بھی اپنے ملکوں کی صنف نازک وزیراعظم ہیں۔براعظم ایشیا میں بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد، نیپال کی صدر بیدیا بھانداری، جنوبی کوریا کی صدر پارک گوین ھیہ اور تائیوان کی زائی انگ وین فرسٹ بہ طور صدر مملکت اس فہرست میں شامل ہیں۔افریقا کی تاریخ میں پہلی بار لائبیریا میں الین جونسن سیرلیف پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی ہیں۔ اسی طرح مارشیس کی امینہ غریب بھی صدر کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب رہیں۔ جزیرہ مارشل میں ھیلڈا ھائین پہلی صدر منتخب ہوئیں اور چلی میں سنہ 2014ء4 میں میشل باشلی کو صدر منتخب کیا گیا۔#/s#

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…