پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد کا نیا ایئر پورٹ کیسا ہوگا؟ تفصیلا ت جاری، نقشہ منظر عام پر آ گیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نیا اسلام آباد ائیرپورٹ بہترین عالمی معیار کا نمونہ ہوگا،اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ سے پاکستان کا ترقی پسند تشخص اجاگر ہوگا،ائیرپورٹ کے توسیعی کام کو تیز اور رکاوٹیں دور کی جائیں،لنک روڈ مارچ 2017تک مکمل کیا جائے اور این ایچ اے لنک روڈ پر کام کے معیار کی نگرانی کرے۔منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدار ت پی آئی اے اور ہوابازی کے امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گذشتہ چھ ماہ میں قومی ائیرلائن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے پر کام کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی آئی اے نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،مسافروں کی تعداد میں 26.7فیصد فضائی سروس کی گنجائش میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پی آئی اے کے ڈومیسٹک،مارکیٹ شیئر میں بھی اضافہ ہوا ہے،پی آئی اے کی بیرون ملک پروازوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پی آئی اے کے پاس اس وقت 37طیارے ہیں جو مارچ2018تک طیاروں کی تعداد 50تک پہنچ جائے گی،7نئے طیاروں کی خریدو فروخت کیلئے ائیربس سے مذاکرات کئے جارہے ہیں اور نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ نیا اسلام آباد ائیرپورٹ بہترین عالمی معیار کا نمونہ ہوگا،اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ سے پاکستان کا ترقی پسند تشخص اجاگر ہوگا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کو علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور کے توسیعی منصوبے پر کام کی رفتار سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ائیرپورٹ کے توسیع کام کو تیز اور رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی اور پی آئی اے سول ایوی ایشن کے بجٹ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی آئندہ 15دن میں تجاویز اور مسائل کے حل پر سفارشات پیش کرے گی۔نوازشریف نے ہدایت کی کہ راولپنڈی سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تک لنک روڈ مارچ2017تک مکمل کیا جائے اور این ایچ اے لنک روڈ پر کام کے معیار کی نگرانی کرے،لنک روڈ منصوبے کیلئے درکار معیار کو برقرار رکھا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…