اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وزیر اعظم ہاؤس کے اندر بڑی واردات ،طاہرالقادری نے خطرناک دعویٰ کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سرل لیکس کی انکوائری ریٹائرڈ جج سے کروانا قومی سلامتی کے ساتھ سنگین مذاق اور سلامتی کے ساتھ ایک اور واردات ہے ، کلین چٹ کیلئے ریٹائرڈ جج پر مبنی حکومتی کمیشن مسترد کرتے ہیں ۔سلامتی کے ادارے نوٹس لیں ،سلامتی پر حملہ سے متعلق خبر پر 19کروڑ عوام بھی تشویش اور اشتعال میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جہاں حاضر سروس ججز کی انکوائری رپورٹس کو ہوا میں اچھال دینے کے واقعات عام ہوں ،وہاں ریٹائرڈ جج کی کیا جرات ہے کہ حکومت کی مرضی کے بر عکس کوئی فیصلہ دے اس واردات میں وزیر اعظم براہ راست ملوث ہیں

اور اسے سرد خانے میں ڈالنے کیلئے ریٹائرڈ جج پر مشتمل کمیشن بنایا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ چونکہ یہ قومی سلامتی سے متعلق ایشو ہے اس کی تحقیقات آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی پر مشتمل ادارے کریں اور اسکی سربراہی آئی ایس آئی کے پاس ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حیرت ہے ایک ایسے واقعہ پر ایک ماہ سے کھیل کھیلاجا رہا ہے جس کے متعلق پاکستان کی سلامتی کا سب سے بڑا ادارہ فوج اور اس کا سب سے بڑادارہ کور کمانڈرز اس پر اپنے تحفظا ت اور تشویش بارے وزیر اعظم کو آگاہ کر چکے ہیں،اس کے باوجود ایک ماہ کی تاخیر اور وزیر داخلہ کی طرف سے یہ کہنا کہ وزیر اطلاعات شامل تفتیش نہیں ہونگے قومی سلامتی کے ادارے کیلئے حکومت کا کھلا پیغام ہے کہ اس مسئلہ پر حکومت کسی بڑے عہدے دار کے خلاف کارروائی کرنا تو دور کی بات وہ اپنے کسی’ کلرک‘‘ کو بھی شامل تفتیش نہیں ہونے دے گی

۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ پلانٹڈ سٹوری وزیر اعظم ہاؤس کے اندر تیار ہوئی اور وزیر اعظم ہاؤس کے اندر سے ہی وائرل کی گئی اور بیک وقت پوری دنیا میں اسکی تشہیر اور ابلاغ کا بندوبست بھی کیا گیا اس خبر کو خاص و عام تک پہنچانے کیلئے سرل المیڈا کو ای سی ایل پر بھی ڈالا گیا تاکہ شورمچے اور سلامتی کے ادارے بدنام ہوں۔یہ سب وزیر اعظم کی مرضی اورحکم کے بغیر کیسے ممکن ہے؟َ انہوں نے کہاکہ میں نے بارہا کہاکہ موجودہ حکمران سیکیورٹی رسک اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ۔سرل لیکس محض اتفاق نہیں ہے اس پر نواز شریف اور اس کے اقتدار کے غیر ملکی محافظوں نے سوچ و بچار کی اگر سلامتی پر حملے کے اس واقعہ کو نظر انداز کیا گیا تو پھر قوم مزید سانحات کی تیاری کر لے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے رمضان شوگر مل میں قیام،طعام کے ثبوت میڈیا کے ذریعے قوم اور داروں کو دئیے مگر کارروائی نہیں ہوئی جس کا نتیجہ سرل لیکس کی صورت میں سامنے آیا اب بھی اگر خاموشی اختیار کی گئی تو مزید کوئی سانحہ رونما ہو گا ۔ حکمران قومی سلامتی سے کھیل رہے ہیں ۔ سربراہ عوامی تحریک گزشتہ رات مراکش سے لندن پہنچ گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…