اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین ا قتصادی راہداری (سی پیک ) کے ایک بڑے منصوبے کے بعد چین نے پاکستان میں ایک نئ ائرلائن لانچ کرنے کی تیاریا ں شروع کردی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سی پیک کے کامیاب منصوبے کے بعد چینی سرمایہ کارو ں نے وفاقی حکومت سے پاکستان میں ایک نئی ائرلائن لانے کے بارے میں بھی اپنی دلچسپی کااظہارکردیاہے ۔
چین کے بڑے کنسورشیم جس میں China Huarong International Holdings Limited, China Innovative Finance Group Limited, Hong Kong Tian Group, Chandong Hi-Speed Group and China Road & Bridge Groupکے نمائندوں نے وزیراعظم سے گزشتہ روزملاقات کی ہے ۔اس موقع پرچینی سرمایہ کارو ںنے پاکستان میں ایک نئی ائرلائن لانچ کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہرکی جس پروزیراعظم نوازشریف نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اس کنسورشیم کے نمائندوں کاآگاہ کیااوربتایاکہ عالمی ادارے نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کوپرکشش قراردیاہے اورکہاکہ پاکستان اب ایک سرمایہ کاردوست ملک بن چکاہے اورچینی سرمایہ کاروں کی طرف سے ایک نئی ائرلائن پاکستان میں لانچ کرنے کے فیصلے کوسراہا۔اس ملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اورمیئراسلام آبادشیخ عنصرعزیزبھی موجود تھے ۔
چین کی پاکستان میں ایک نئی ائرلائن لانچ کرنے کی تیاریاں
6
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں