اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدر ی نثارعلی خان اپنی آنکھوں اورہرنیاکاعلاج کرانے کےلئے بیرون ملک جائیں گے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے گزشتہ ہفتے چوہدر ی نثارعلی خان کوہرنیے کاآپریشن جلد ازجلد کرانے کاکہاتھاجبکہ بعد میں چوہدر ی نثارعلی خان کوآنکھ کی تکلیف ہوئی توڈاکٹروں نے ان کوآنکھ کاآپریشن بھی کرانے کےلئے کہاہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ ڈان لیکس کے معاملے پران دنوں وزیرداخلہ کافی متحرک ہیں اوراس خبرکی تحقیقات کےلئے بنائی گئی کمیٹی سے ملاقات کرکے بریفنگ لیں گے اوراس کے بعد تحقیقات سے وزیراعظم اور اعلی فوجی حکام کوآگاہ کریں گے جس کے بعد وفاقی وزیرداخلہ کسی بھی وقت علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت اورفوج چاہتی ہیں کہ جلد ازجلد ڈان لیکس کے معاملے کوحل کیاجائے اس میں ملوث افراد کوبے نقاب کرکے عوام کے سامنے لاناچاہتی ہیں