اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ماہرین نے کیلے کو تیزی سے وزن کم کرنے میں معاون قرار دیدیا۔امریکی نیو یارک یونیورسٹی کے طبی ماہرین کے عملے کی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کیلے میں پوٹاشیم ،وٹامن بی اور کولین پایا جاتا ہے جو جسم کی سوزش اور چربی کو تیزی سے پگھلاتا ہے علاوہ ازیں کیلا کھانے سے جسم کو فوری طاقت ملتی ہے اور بھوک کم لگتی ہے،اس وجہ سے کم کھایا جاتا ہے اور وزن تیزی سے کم ہو جاتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق کیلے کو غذا کا حصہ بنا کر اس کے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔