جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

88ممالک کے درمیان مقابلہ ۔۔۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ کیا، کیا ؟ جان کر آپ کا خون کھول اٹھےگا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ممبئی( آن لائن ) 47 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں کسی بھی پاکستانی فلم کی اسکریننگ نہیں کی جائے گی۔ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے ڈر سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد متعدد اداکار بھارت چھوڑ چکے ہیں لیکن اب انتہا پسندوں کے خوف نے پاکستانی فلموں کو بھارتی فلم فیسٹیول سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر گوا میں 47 واں انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 20 سے 28 نومبر تک منعقد کیا جائے گا جس میں 88 ممالک کی 194 فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن فیسٹیول میں کسی بھی پاکستانی فلم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔فلم فیسٹول کے ڈائریکٹر سینتھل راجن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 2 فلموں کو نامزدگیوں کے لیے بھیجا گیا تھا لیکن فیسٹیول میں کسی بھی پاکستانی فلم کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد کسی بھی پاکستانی فلم کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد مامی فلم فیسٹول سے پاکستانی فلم ’’جاگا ہوا سویرا‘‘ کو نکال دیا گیا تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…