اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

امن ہوگا تو ملک آگے بڑھے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،شہبازشریف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج یہاں کابینہ سب کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے محرم الحرام اور گزشتہ دنوں مظاہروں کے دوران امن عامہ کی فضا یقینی بنانے پر کابینہ سب کمیٹی، پولیس اور انتظامیہ کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں او رمحکموں نے متحرک انداز میں فرائض سرانجام دے کر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو یقینی بنایا اور گزشتہ دنوں مظاہروں کے دوران بھی ریاستی اداروں نے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے عوام کے روزمرہ کے معمولات میں کوئی خلل نہیں پڑنے دیا جس پر میں کابینہ سب کمیٹی برائے امن و امان، پولیس اور انتظامیہ کو امن عامہ کی فضا یقینی بنانے کیلئے مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ سب کی محنت سے محرم الحرام میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری کو بطریق احسن ادا کرنے پر آپ سب کا کردار قابل ستائش ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور میری آپ کو ہدایت ہے کہ قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ صوبے میں امن عامہ اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے اسی طرح فعال انداز میں فرائض منصبی ادا کرنا ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن ہوگا تو ملک آگے بڑھے گا اور عوام بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں امن ہو اور ان کے روزمرہ کے معمولات زندگی میں خلل نہ پڑے۔ انہو ں نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اداروں اور ملازمین کی حوصلہ افزائی سے سرکاری امور کی انجام دہی اور کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، رانا مشہود احمد، ملک ندیم کامران، بلال یاسین، ایم این اے حمزہ شہبازشریف، ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، پولیس حکام، قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز ویڈیولنک کے ذریعے اپنے متعلقہ اضلاع سے اجلاس میں شریک ہوئے۔

جبکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ا ولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے متعدد اصلاحات کی گئی ہیں ۔ دوست ملک ترکی بھی پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے تعاون کی فراہمی کے لئے تیار ہے ۔ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے جہاں سے تعاون ملے گا حاصل کرکے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے یہ بات اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے گزشتہ چند برس کے دوران ہیلتھ کیئر سسٹم کو انتہائی فعال اور متحرک بنایا ہے اور ہم ترکی کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترک ماڈل سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے اور اس مقصد کیلئے پنجاب کا ایک اعلی سطح کا وفد جلد ترکی کا دورہ کرے گا ۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ترکی جانے والے وفد کے اراکین دورے کے دوران محنت سے کام کریں اور وقت کی پابندی ملحوظ خاطر رکھیں۔ پنجاب کے عوام کو شاندار طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دورے کو سود مند اور نتیجہ خیز بنانا ضروری ہے اورآپ نے اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ آپ اپنے وطن کے عظیم سفیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تربیت کے لئے بھی ترکی کے محکمہ صحت کی معاونت سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈکل یونیورسٹی ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…