اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن جوبھی فیصلہ آیاوہ قبول کروں گاجبکہ پانامالیکس کے معاملے پرسپریم کورٹ کافیصلہ بھی قبول کریں گے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ معاملہ صرف اتناہے ملک سے پیسہ غلط طریقے سے باہرکیسے گیاہے
اوراگرعدالت نے مجھے نااہل قراردیاتوبھی وہ فیصلہ قبول کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے تمام اثاثوں کے ایک ایک پیسے کاحساب دے سکتاہوں انہوں نے کہاکہ میرے سارے اثاثے ڈکلیرڈہیں اگرمیرے اثاثے غلط ہوئے اورمجھ پرثابت ہواکہ میں نے جھوٹ بولاتومیں اپنی نااہلی کے فیصلے کوقبول کرو ںگا۔انہوں نے کہاکہ اگرنااہل ہوگیاتومیں سیاست چھوڑدوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے اثاثے جس طریقے سے بنائے وہ بھی عوام کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت جانے کے قریب ہے ۔