اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے اہم انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اہم ترین کیس سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ اس کیس میں جو حکومت پاکستان کے وکیل ہیں اور جو تحریک انصاف کے وکیل ہیں یہ آپس میں بھی پارٹنر ہیں اور ان کی ایک لیگل فرم ہے ۔ یہ دونوں وکیل الگ الگ جماعتوں کی نمائندگی تو کر رہے ہیں لیکن بزنس میں یعنی لاء فرم میں پارٹنر بھی ہیں۔ سینئر صحافی فریحہ ادریس نے کہا کہ یہ دونوں وکیل رہنماء جو الگ الگ جماعتوں کی سپریم کورٹ میں نمائندگی کر رہے ہیں بزنس میں پارٹنر ہیں تو کیا اس بات سے کیس پر فرق نہیں پڑے گا؟ فریحہ ادریس کے سوال کے جواب میں سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ دونوں کی سیاسی وبستگیاں تو مختلف ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ پارٹنر کی حد تک ہوں لیکن کیس ایک دوسرے کیخلاف ہی لڑیں۔ فریحہ ادریس نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری سینئر صحافی و سیاستدان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہتے ہیں کہ یہ پاکستان میں ہی ممکن ہے کہ دو پارٹیز کے وکلاء آپس میں پارٹنر بھی ہوں۔ اس حوالے سے سینئر وکیل عاصمہ جہانگیر نے بھی کہا ہے کہ یہ قسمت کی ستم ظریفی ہے کہ دو پارٹنر ہیں اور ایک پارٹنر وزیر اعظم کی نمائندگی کر رہا ہے اور دوسرا پارٹنر تحریک انصاف کی ، جبکہ تیسرا سابق پارٹنر سپریم کورٹ کے بنچ میں شامل ہے۔ یہ انتہائی دلچسپ صورتحال ہو گئی ہے۔