بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں خوفناک حادثہ ۔۔۔درجنوں جاں بحق اورزخمی ہو گئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے لانڈھی کے قریب جمعہ گوٹھ کے مقام پر دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق اور 40سے زائد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ،30 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فرید ایکسپریس جمعہ گوٹھ کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ ملتان سے آنے والی زکریا ایکسپریس نے پیچھے سے ٹکر ماری، ٹرین کی 3 بوگیاں اور انجن مکمل تباہ ہو گئے جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثے کی آزادنہ تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں، حادثے پر صدر، وزیراعظم ،وزرائے اعلیٰ سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے۔ جائے حادثے سے کو موصولہ کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کے قریب جمعہ گوٹھ میں 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 21 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق فرید ایکسپریس جمعہ گوٹھ کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ ملتان سے آنے والی زکریا ایکسپریس نے پیچھے سے ٹکر ماری۔ حادثے کے فوری بعد پاک فوج کے جوان بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں و میتوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے کام میں حصہ لیا ۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں فرید ایکسپریس کا گارڈ محمد حسین بھی شامل ہے جب کہ ڈرائیور کو محمد رفیق کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 18 افراد کی لاشوں اور 40 زخمیوں کو جے پی ایم سی لانے کی تصدیق کی ہے جب کہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ذرائع جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ 30 کے قریب زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ڈی سی او کراچی ریلوے ناصر عزیز کا کہنا ہے کہ فرید ایکسپریس سگنل پر کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی زکریا ایکسپریس نے اسے ٹکر ماری، ریلوے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں اور حادثے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی او کراچی ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کراچی سے اندرون ملک جانے اور اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے اور متاثرہ بوگیوں کو پٹڑی سے ہٹانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ریلوے پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی 3 بوگیاں اور انجن بری طرح متاثر ہوئی ہیں جب کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ ریلوے ناصر نذیر نے بتایا کہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن اور جمعہ گوٹھ کے درمیان کھڑی فرید ایکسپریس کو زکریا ایکسپریس نے پیچھے سے ٹکر ماری۔حادثے کے بعد کراچی میں ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہوگئی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ڈی ایس ریلوے سے مکمل رابطے میں ہیں جو اس ہنگامی صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ اس حادثے کی آزادنہ تحقیقات کی کرائی جائیں گی۔صوبائی وزیر صنعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کرائی جائیں، سندھ حکومت جاں بحق افراد، زخمیوں کے لواحقین کیساتھ ہے۔کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک روک دیا گیا، ٹرینوں کو لانڈھی اسٹیشن سے پہلے دیگر اسٹیشنز پر روکا جائے گا۔دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،مولانا فضل الرحمن ،چوہدری شجاعت حسین ودیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے ۔نومبر 2015 میں بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بولان میں ہونے والے ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی تھی۔کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کے بریک ضلع بولان میں آب گم کے مقام پر فیل ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں انجن سمیت متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔اسی طرح گزشتہ برس جولائی میں پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں ہیڈ چھنانواں کے قریب پل ٹوٹنے کے نتیجے میں فوجی دستوں کو لے جانے والی خصوصی ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں گرنے سے متعدد فوجیوں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…