لاہور ( این این آئی)الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیو نیکیشن کی عالمی سرکردہ کمپنی ہواوے نے سال2016کیلئے اپنی سالانہ ریکروٹمنٹ مہم کا اعلان کردیا ہے ۔اس ضمن میں پہلا اسکریننگ سیشن لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسنز(لمز) میں منعقد کیا گیا ۔اس براڈ بیسڈ پرو گرام کے تحت اس معتبر تعلیمی ادارے میں ٹیلنٹ ہنٹ سیشنز کا انعقاد کیا گیا ،ان سیشنز کے دوران ہواوے نے مینجمنٹ ٹرینیز اور بہترین پروفیشنلز کا انتخاب کیا جنہیں ہواوے میں مارکیٹنگ،سروس،فنانس،سپلائی چین اور ریٹیل فنکشنز میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جائینگے۔ہواوے کی اس شفاف ریکروٹمنٹ مہم کا آغاز کمپنی کے سینئر افسران کی جانب سے دی گئی پریذینٹیشن سے کیا گیا جس میں ہواوے
کے ڈپٹی جنرل منیجر فراز ملک خان بھی شامل تھے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے گریجویٹس اور طلباء کو کمپنی کے عالمی آپریشنز اور تخلیقاتی ٹیکنالوجیز میں کمپنی کی شاندار کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا،اس موقع پر طلباء کو کمپنی میں شاندار کیریئر سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی اور بتایا گیا کہ طلباء ہواوے میں صحت مند ثقافتی ماحول کے ساتھ ساتھ ترقی کے مواقع بھی حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پر ہواوے کے ڈپٹی جنرل منیجر فراز ملک خان کا کہنا تھا کہ ہواوے ایک ایوارڈ یافتہ گلوبل پلیئر،تخلیقاتی ٹیکنالوجی میں لیڈر اورملازمتوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے والی کمپنی ہے ،ہماری ورک فورس انتہائی تربیت یافتہ اور نہات ہی سلیکٹڈ ہے ،ہواوے میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے اور ہواوے تیز تر ترقی کے بھی شاندار مواقع فراہم کرتی ہے ،اس دوران طلباء کو ان کی قابلیت اور پسندیدہ فیلڈ کے اعتبار سے مختلف کیس اسٹڈیز بھی دیئے گئے،طلباء کو سات کے گروپ میں تقسیم کرکے انہیں آئیڈیاز شیئر کرنے کے مواقع فراہم کئے گئے اور ہر گروپ میں سے ایک سب سے زیادہ نمایاں طالبعلم کو مزید اسسمنٹ کیلئے شارٹ لسٹ بھی کیا گیا،ہواوے ملک سے بہترین اور روشن خیال طلباء کی ریکروٹمنٹ کیلئے پر عزم ہے اور کمپنی اپنی ریکروٹمنٹ مہم کے سلسلے میں مزید تعلیمی اداروں کا رخ بھی کرے گی،ہواوے کمپنی کے دنیا بھر میں ملازمین کی تعداد 1لاکھ70ہزار سے زائد ہے ۔