جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور،معروف عالم دین انتقال کرگئے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بزرگ عالم دین ،جامعہ انوارالقرآن کے مہتمم اور جے یو آئی کے رہنماء مولانا قاری مقبول الرحمن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کا گذشتہ روز انتقال ہوا تھا ۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے ممتاز عالم دین اور جامعہ ا شرفیہ کے سابق صدر مفتی اور جامعہ حمیدیہ کے مہتمم حضرت مو لا نا مفتی حمیداللہ جان بزرگ عالم دین مولانا قاری مقبول الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا کیاہے انہوں نے کہاکہ مر حوم مفتی حمید اللہ کی وفات سے علمی ،دینی حلقے ایک محقق عالم دین سے محروم ہوگئے ہیں
انہوں نے کہاکہ مر حومین نے ساری عمر دین اسلام کی اشاعت کے لیئے گذاری انہوں نے کہا کہ مر حومین کی دینی ،ملی خدمات مدتو ں یاد رہیں گی انہوں نے لکی مروت میں مر حوم کے صاحبزادوں اور خاندان جملہ استاذہ اور متعلقین سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی ۔جے یو آئی کے قائم مقا م سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے بھی مو لا نا مفتی حمید اللہ جان اورقاری مقبو ل الرحمن کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین نے ساری زندگی قر آن و حدیث پڑھنے پڑھانے میں گذار ی مولانا قاری مقبو الرحمن کی وفات دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مر حومین بے پنا ہ خوبیوں کے مالک تھے انہوں نے کہا ہے کہ مر حومین کی دین اسلام کی اشاعت اور وطن عزیز میں اسلام کے نفاذ کے خد مات ہمیشہ یاد رکھیں جا ئیں گی انہوں نے مر حومین کے درجات کی بلندی اور خاندانوں کے لیئے صبر کی دعا کی۔جے یو آئی کے دیگر راہنماؤں مولانا محب النبی ،مولانا نعیم الدین ،مولانا رشید میاں ،حا فظ اشرف گجر ،حا فظ عبد الودود شاہد،قاری مشتاق احمد ،حافظ فہیم الدین،مولانا سلیم اللہ قادری ،مفتی عقیل احمد ،قاری نذیر احمد ،حا فظ عبد الواجد،حا فظ غضنفر عزیز ،صاحبزادہ محمود میاں نے مو لا نا مفتی حمید اللہ جان اور قاری مقبول الرحمن کی وفات کو علمی اور دینی حلقوں کوعظیم سانحہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ مر حومین سچے عاشق رسول تھے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…