اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے منگل کو خیبرپتخونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک کو ٹیلی فون کیا انہوں نے منگل رات کو برہان میں پولیس تصادم کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ اطلاعات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے ملک کی کشیدہ صورت حال پر حکومت کے کردار کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے عملی اقدامات نے ملک بھر کے عوام کو پریشان کر رکھا ہے واضح رہے کہ منگل رات کو وزیر اعلی پرویز خٹک اپنے کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد آ رہے تھے برہان کے قریب ان کو روکا گیا جس پر حالات کشیدہ ہو گئے تھے اور پولیس نے شیلنگ کی ۔واضح رہے کہ پرویز خٹک جیالوں کے ہمراہ اسلام آد میں دھرنے میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔