کوٹلی(این این آئی) بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرتے ہوئے 4 افراد کو زخمی کردیا۔اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر میں کوٹلی کے قریب نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ٗ بھارتی فوج کی جانب سے پیر کو بھی شدید فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا
بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی ہونے والوں میں لعل محمد اور ان کی بیٹی نائیلہ ٗ نیک محمد اور ان کے والد فتح محمد بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید ہوچکے ہیں ٗ درجنوں زخمی ہیں۔
بھارتی فوج نے حملہ کردیا،متعددزخمی
31
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں