لاہور(آئی این پی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم جمہو ریت آئین وقانون کے ساتھ ہیں ‘پر امن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے مگر کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے ‘پانامہ لیکس کی تحقیقات کسی ایک جماعت نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے حکمرانوں کو حساب دینا پڑ یگا۔ اپنے ایک انٹر ویو جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کی ملکی مسائل کا حل جمہو ریت اور آئین وقانون کی حکمرانی سے ممکن ہے
اور تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے وہ جمہو ریت کیساتھ دیں مگر جمہو ریت میں شفاف احتساب بھی لازم ہو تا ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا ورنہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ آئین وقانون کی حکمرانی کی بات کی ہے جب آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہو جائیگی تو ملک کے تمام مسائل کا حل بھی ممکن ہوسکے گا اور حکمرانوں کو چاہیے وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کر نیوالوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔
عمران خان کا دھرنا،جسٹس (ر) افتخار احمد چوہدری بھی ایک فریق کی حمایت میں کھل کربول پڑے
30
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں