اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر پرویز رشید کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی تو پرچے بھی کٹنے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابھی تو پرچے بھی کٹنے ہیں، حکمرانوں نے اقتدار بچانے کیلئے قربانی دی۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں تو عمران خان دھرنا ختم کر دیں گے۔