بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

بڑی خوشخبری ، حکومت نے ایسی سہولت متعارف کراد ی کہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارومچی (آئی این پی) چین کے شہر کرامے کو ریلوے لائن کے ذریعے سنکیانگ کے شہر کاشغر سے ملا دیا گیا ہے ، یہ ریلوے لائن حال ہی میں تعمیر کی گئی ہے ، ریلوے لائن کوتن ، شی ہیزی ، ارومچی اور ترپان سے گزرتی ہوئی کاشغر کے شمال میں پہنچے گی جو چین کے خو د مختار علاقے سنکیانگ یغور کا معروف شہر ہے اس نئی ریلوے لائن کے ذریعے پاکستانیوں کو سڑک کے ساتھ ریل کے ذریعے سفر کی بھی سہولتیں حاصل ہو جائیں گی ، ٹرین کے ذریعے سنکیانگ کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو پہلی بار ملادیا گیا ہے ،اس سے علاقے میں تجارت کو فروغ حاصل ہو گا اور پاکستان سے چین جانیوالے تاجروں اور سیاحوں کو بھی خنجراب سے کرامے جانے کیلئے ریلوے کی سہولت حاصل ہو جائے گی ۔یہ بات کرامے ٹرانسپورٹ بیور و کے حکام نے بتائی ہے ، اس نئی ریلوے لائن کا مقصد ٹرانسپورٹ کے نیٹ ورک کو زیادہ بہتر بنانا ہے کیونکہ کرامے اس خود مختار علاقے سے سامان کی نقل و حمل کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہے اور اس سے نہ صرف سیاحت کو بلکہ مقامی معیشت کوبھی فروغ حاصل ہو گا ، کاشغر چین کے مغربی شہریوں میں ایک بڑا شہر ہے جو کرغزستان ،تاجکستان ، افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے ،یہ 2000سالہ قدیم شہر ہے اور ماضی میں یہ تجارتی مرکز رہا ہے ، شاہرا ہ ریشم پر واقع ہونے کے حوالے سے یہ چین مشرق وسطیٰ اور یورپ کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…