ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تمام شراب خانے بند کرنے کا حکم جاری ہو گیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے فی الفور صوبے بھر میں تمام شراب خانے بند کرنے اور ان کے لائسنس کو منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں مسلم آبادیوں اور سکول کے قریب واقع تمام شراب خانوں کو بند کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ پولیس کی جانب سے آئی جی سندھ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صوبے بھر میں فوری طور پر تمام شراب خانے بند کرنے اور انکے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نے کیس سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شراب خانوں کے لائسنس بغیر تحقیقات کے جاری کئے گئے، یہ تحقیق ہی نہیں کی گئی کہ کس مذہب میں کس تہوار پر شراب پینے کی اجازت ہے۔ اقلیتی برادری کو شراب پینے کے نام پر بدنام کیا جارہا ہے،جب کوئی مذہب شراب کی اجازت نہیں دیتا توسارے لائسنس منسوخ کردیں۔ عدالت نے نئے لائسنس کے لیے نیا ضابطہ اخلاق بنانے اور آئی جی سندھ کو فوری حکم سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے مسلم آبادیوں اورسکول کے قریب شراب خانوں کے خلاف رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر ایک سو ساٹھ شراب خانوں کو نوٹسز جاری کئے گئے۔ نوٹسز حدود آرڈیننس 1979 سیکشن 17 کی خلاف ورزی کرنے پر جاری کئے گئے تھے نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہ دینے پر لائسنس منسوخی کا عمل شروع کردیا گیا ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…