پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

’’آسمان لرز اٹھا ‘‘ دشت گردوں کی سکول پر بمباری ۔۔ 22معصوم بچے جاں بحق

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )شام میں ایک اسکول پر کیے جانے والے فضائی حملے میں کم از کم بائیس بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال ’یونیسف‘ کے مطابق یہ واقعہ صوبہ ادلب میں پیش آیا اور ان طلبہ کے ساتھ ساتھ چھ اساتذہ بھی لقمہ اجل بنے۔ یونیسف کے بقول اگر بمباری جان بوجھ کر کی گئی ہے تو یہ جنگی جرم ہے۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق ان فضائی کارروائیوں میں تقریباً پینتیس افراد مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شامی اور روسی طیاروں نے حاس نامی علاقے پر چھ مختلف حملے کیے اور یہ اسکول بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔
دوسری جانب عراق میں موصل کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کیے جانے کے بعد سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس ایک ہفتے کے دوران دس ہزار سے زائد عراقی ہجرت کر چکے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران مہاجرین کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی ہے۔ تاہم ابھی تک بہت بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیے ہیں۔ عراق کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے موصل میں شدید مزاحمت کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…