جمعرات‬‮ ، 06 جون‬‮ 2024 

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈقومی سطح پر IT Censusکے لئے فنڈنگ باڈی کے طور پر کام کرے گا،عمرسیف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016

25اکتوبر 2016:چیئر مین پنجاب آئی ٹی بورڈ نے تیسری PITBرائونڈ ٹیبل کانفرنس میں عوامی مشاورت کے لئے پنجاب آئی ٹی پالیسی کا پہلا ڈرافٹ پیش کیا۔ TechHUb Connect(پی آئی ٹی بی کے پراجیکٹ) نے رائونڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں 120سے زائد اعلیٰ افسران، آئی ٹی سیکٹر کے ماہرین اور پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ(PBIT), پنجاب ریونیو اتھارٹی(PRA)اور ٹریڈ کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ممبران سمیت اہم سرکاری نمائندگان نے شرکت کی۔ڈاکٹر عمر سیف نے کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کو آئی ٹی پالیسی کے متعلق بریفنگ دی جو کہ شہریوں کی ICTsتک پہنچ، ڈیجیٹل فنانشل انکلوژن کی بہتری، معیار تعلیم، آنٹر پرینیور شپ، ٹیکسیشن، اور آئی ٹی اور الیکٹرانک ہارڈوئیر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حصول جیسے معاملات کو مخاطب کرے گی۔ آئی ٹی پالیسی کے ذریعے ا نٹرنیٹ حکومت ، انٹر نیٹ کو بنیادی ضرورت تسلیم کرتے ہوئے اس کے انفراسٹرکچر کی تیاری کے لئے عمل پیرا ہو گی۔ڈاکٹر عمر سیف نے یہ اعلان بھی کیا کہ PITBقومی سطح پر IT Censusکے لئے فنڈنگ باڈی کے طور پر کام کرے گا اور انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کو PITBکی کاوشوں کی حمایت کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے Digital Advocacy Task Forceکے قیام کا بھی اعلان کیا جو سائبر کرائم، معلومات تک رسائی، privacy، ہراسمنٹ اور Digital rights سے متعلق سفارشات مرتب کرے گا۔P@shaکی صدر، جہاں آرا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور حکومت پنجاب کیطرف سے آئی ٹی انڈسٹری کے لئے مستقل خدمات کی پزیرائی کی۔سی ای او NayaTel،وہاج سراج اورنیشنل آئی ٹی پالیسی2000کی تیاری کے اہم رکن، سلمان انصاری نے بھی اس موقع پر خطاب کیااورپی آئی ٹی بی کے اقدام کے لئے خدمات فراہم کیں۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں نے آئی ٹی پالیسی کی بھرپور حمایت کی اور مثبت آراء دیں۔
پنجاب آئی ٹی پالیسی 25نومبر2016تک آئن لائن مشاورت کے لئے www.policy.pitb.gov.pkپر دستیاب ہے

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…