اسلام آباد(ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان) سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں قبائلی نوعیت کے نعروں کے فروغ اور ممنوعہ قصاید اور رنگوں کے استعمال کی سختی سے ممانعت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں قومی نوعیت کی موسیقی کی مکمل اجازت ہے۔العربیہ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالحمید المسعود نے کہا کہ ممنوعہ رنگوں اور ممنوعہ موسیقی کو تعلیمی اداروں میں فروغ دینے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نعرے، قصاید، نظمیں اور موسیقی جس سے سعودی وطنیت اور قومیت کو تقویت ملے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر المسعود کا کہنا تھا کہ ایسی موسیقی جس کے نتیجے میں طلباء میں حب الوطنی کا جذبہ پروان چڑھے اور ان کی تربیت میں معاون ثابت ہو اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہم اس طرح کی موسیقی کی نہ صرف اجازت دیتے ہیں بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایسی کسی بھی محفل موسیقی میں تعلیمی ادارے کا اسٹاف شرکت کرسکتا ہے۔