اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایدھی ہوم میں رہنے والی گیتا اب بھارت میں کس حال میں ہے ؟ جان کر آپ کو افسوس ہو گا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایدھی ہوم میں رہنے والی گیتا اب بھارت میں کس حال میں ہے ؟ جان کر آپ کو افسوس ہو گا۔ بھارت میں مودی سرکار ایک سال گزر جانے کے باوجود پاکستان سے جانے والی گونگی بہری ہندو لڑکی گیتا کو اس کے والدین سے نہیں ملا سکی۔ گزشتہ روز بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اندور کے ہوٹل میں مایوس گیتا کو بلا کر اس سے ملاقات کی اور اس کے والدین سے ملانے کیلئے ایک مرتبہ پھر دلاسے دیئے۔ انہوں نے گیتا کو دیوالی کے تحائف بھی دیئے۔ سشما نے گیتا کو ٹرین کے ذریعے ان مقامات پر لے جانے کی بھی پیشکش کی جہاں سے وہ پلی بڑھی اور پاکستان جانے والی ٹرین میں بیٹھی۔ گیتا 8 سال کی تھی جب وہ کراچی میں ممتاز انسانی خدمت گار عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ بلقیس کو ملی۔ دونوں نے اس کی ایدھی ہوم میں 14سال تک پرورش کی۔ گزشتہ برس اکتوبر میں فیصل ایدھی گیتا کو نئی دہلی چھوڑ کر آئے تھے۔جبکہ گیتاکے قریبی رہنے والو ںنے کہاہے کہ بھارتی حکومت گیتاکی دیکھ بھال اس طرح نہیں کررہی ہے جس طرح پاکستان میں ایدھی ہوم میں ہوتی تھی جبکہ اب مودی سرکارصرف گیتاکے نام پرپوائنٹ سکورنگ کررہی ہے اوریہ بات قابل افسوس ہے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…