پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ن لیگ میں شمولیت ، باغی کے بیان نے سیاسی ہلچل مچادی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے کہ عمران خان کو کچھ پتا نہیں ہوتا، عمران خان اپنی حرکتوں سے پی ٹی آئی کو ڈبو دیں گے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ توڑنے کے بعد کیا گارنٹی ہے کہ 3ماہ میں الیکشن ہونگے؟۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ میں حلفیہ کہتاہوں مسلم لیگ ن سےکوئی رابطہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ایک گھنٹہ پہلے بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کیا کرنا ہے،تحریک انصاف میں مشاورت کا کوئی نظام نہیں۔جاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے حکومت کی نہیں قوم کے مستقبل کی فکر ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری ایسامنصوبہ ہے جس کے مکمل ہونے پرعام آدمی کی زندگی بدل جائے گی اورعوام کامعیارزندگی بلندہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) سے رابطہ کرنے کامجھے کوئی شوق نہیں اورنہ ہی میرامسلم لیگ (ن) سے کوئی سیاسی رابطہ ہے کہ میں دوبارہ ن لیگ میں شامل ہورہاہوں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں عام تھیں کہ مخدوم جاوید ہاشمی ایک مرتبہ پھرمسلم لیگ(ن) میں شامل ہورہے ہیں تاہم ان کی اس تردید کے بعد بڑے بڑے دعوئوں کی کوئی حیثیت نہیں رہی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…