سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کو اپنے سکھ فوجیوں کی طرف سے خاموش بغاوت کا سامنا ہے جہاں سکھ جوانوں نے پاکستان پر گولہ باری سے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کو بہتر جان لیا ہے اور اب ایک اور سکھ فوجی نے مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کر لی ہے جسے پاکستان پر گولہ باری کا حکم دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرالہ پورہ کپوارہ میں اس وقت ڈیوٹی پر تعینات فورسز اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی جب ایک سی آر پی ایف اہلکار سنجے کمار نے خود کشی کر لی ۔اس فوجی کو کنٹرول لائن پر تعینات کیا جا رہا تھا اور پاکستان پر فائرنگ کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اس نے زہر کھا کر جان دے دی۔ اس سے قبل بھارتی پنجاب میں بھی گزشتہ روز ایک بھارتی فوجی نے پاکستان پر گولہ باری سے انکار کر دیا تھا اور سروس رائفل سے خود کشی کر لی تھی۔