پشاور(آن لائن)غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن آئندہ مہینے سے شروع ہونے کے باعث گرینڈ آپریشن عارضی طور پر ملتوی کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے یو این ایچ سی آر، صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت غیررجسٹرڈا فغان مہاجرین کی رجسٹریشن آئندہ مہینے سے شروع کررہی ہے تاہم غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کل سے شروع ہو رہا ہے ۔ جس پر بعض اداروں نے تحفظات کااظہار کیا ہے اور افغان مہاجرین کی رجسٹریشن تک آپریشن کو شروع نہ کرنے کی درخواست دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اثاثوں کو ضبط کرنے اور انکے خلاف صوبے میں فل پروف کاروائی کرنے کے لئے بھی لائحہ عمل طے کیاگیا ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی تاحال منظور ی نہیں دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نومبر سے رجسٹریشن ممکنہ طور پرشروع ہونے کے باعث آپریشن کوعارضی طور پر ملتو ی کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔