پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دھرنے میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری شجاعت شجاعت پاکستان مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔انٹراپارٹی انتخابات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرچوہدری شجاعت نے اسلام آباد بند کرو کال میں تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہونےکا اعلان کیاجبکہ پرویز الہی نے کہاکہ جب ہم تمام اپوزیشن کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں تو خود کو کیسے باہر رکھ سکتے ہیں۔اس سے قبل پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کامل علی آغا نے پارٹی انتخابات منعقد کرائے چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور پرویز الہی پنجاب سے پارٹی صدر منتخب ہوئے ۔ جنرل کونسل نے پارٹی انتخابات تین سال کی بجائے 4 سال بعد کروانے کی قرار داد بھی منظور کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کا کہ حکومت مخالف تحریک میں تمام اپوزیشن کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینا چاہیے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 16 افراد کی شہادت آج بھی عوام کو یاد ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی نااہلی کی وجہ بڑے بڑے حادثات کوبھول رہے ہیں جوکہ ان کے اقتدارمیں آخری کیل ثابت ہونگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…