جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان پاکستان کیلئے بھارت سے بھی بڑا مسئلہ بن گیا،حیرت انگیز انکشاف

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ 1سال میں بھارت کیجانب سے ایل او سی کی103دفعہ خلاف ورزی کی گئی ہے،افغان بارڈر پرافغانستان کی حدود سے 213دفعہ خلاف ورزی کی گئی،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں بھارت کی جانب سے حالیہ جارحانہ بیانات، پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ منسوب کرنے بھرپور مذمت کی گئی ہے، برکس اجلاس میں چین اور روس کی جانب سے خطے کے امن اور سلامتی کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی تعریف کی گئی ہے، ہندوستان میں بین الاقوامی برادری کی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کو مسترد کیا گیا ہے،بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے یہ بیان کہ اسرائیل جس طرح فلسطین میں سرجیکل سٹرائیکس کرتا ہے اس طرح بھارت بھی کر سکتا ہے بیان کی شدید مذمت کی گئی ، ہندوستان نے ایسی کوئی غلطی کی تو اس کو جارحانہ قدم ہو گا اور پاکستان منہ توڑ جواب دے گا،سیکرٹری دفاع ودفتر خارجہ کے

حکام نے آگاہ کیا کہ اڑی کا واقعہ کے بعد سے اب تک بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ایک ماہ میں 58دفعہ خلاف ورزی کی ہیں جبکہ گزشتہ 1سال میں بھارت کیجانب سے ایل او سی کی103دفعہ خلاف ورزی کی گئی ہے،افغان بارڈر پرافغانستان کی حدود سے 213دفعہ خلاف ورزی کی گئی ہے، اڑی واقعہ کے بعد بھارت نے جنگی صورتحال پیدا کی، ہندوستان نے فوج کی 1سپیشل ڈویژن مووکی اور1سکوارڈن موو کی فوج کی ہائی الرٹ پر رکھی ہے،پاکستان کی فوج اور ایئرفورس بھی ہائی الرٹ ہے اور بھارت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے، فاٹا میں 75فیصد ٹی ڈی پیز واپس جا چکے ہیں ،پاک افغان بارڈر پر78کل کراسنگ پوائنٹس ہیں ۔جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے خارجہ امور اور دفاع کامشترکہ اجلاس یہاں پارلیمنٹ ہا ؤس میں امور دفاع کمیٹی کے چئیرمیں مشاہد حسین سید کی زیر سدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور مغربی سرحد کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔سیکر ٹری دفاع اور خارجہ کے حکام نے تٖفصیلی بریفنگ دی

۔ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو اجلاس میں ہونے والی کاروائی اور فیصلو ں بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کمیٹی خاکی اور مفتی کے درمیان پل کا کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے احکام کی جانب سے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ جب سے اڑی کا واقعہ ہوا ہے ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر ایک ماہ میں 58دفعہ خلاف ورزی کی ہے جبکہ 1سال میں103دفعہ خلاف ورزی کی ہے ۔ افغان بارڈر پر 213دفعہ خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ اڑی واقعہ کے بعد بھارت نے جنگی صورتحال پیدا کی۔ ہندوستان نے فوج کی 1سپیشل ڈویژن مووکی اور1سکوارڈن موو کیا۔ فوج کی ہائی الرٹ پر رکھی ہے ۔ پاکستان کی فوج اور ایئرفورس بھی ہائی الرٹ ہے اور بھارت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔ سرجیکل سٹرائیکس کے حوالے سے بھارتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ۔ اقوام متحدہ کے آبزور سمیت میڈیا کے نمائندوں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سے ثبوت نہیں ملے ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ بارڈرمنیجمنٹ کے لئے آرمی 79نئے ونگز قائم کئے جارہے ہیں ۔پاک افغان بارڈر پر78کل کراسنگ پوائنٹس ہیں جن میں سے 16نوٹیفائی ہیں جبکہ 6216نوٹیفائی ہیں نہیں ہیں۔طورخم، چمن، انگور اڈا اور غلام اڈا اہم کراسنگ پوانٹس ہیں ۔ فاٹا میں 75فیصد ٹی ڈی پیز واپس جا چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…