بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

10روپے کا نیا سکہ ۔۔۔ ! دونوں اطراف کس کی تصویر ہے ؟ بڑی خبر آگئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 10روپے کا سکہ جاری کرنے کی حتمی تیاری مکمل کر لی 10روپے کا سکہ جلد ہی پاکستانی مارکیٹوں میں آ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ملک میں 10روپے کا سکہ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور جلد ہی 10روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب پاکستانی 1روپیہ 2روپیہ، 5روپیہ اور 10روپے کے سکے چلیں گے۔ ممکنہ نئے 10روپے کے سکے ایک جانب اسلامی جمہوریہ پاکستان، چاند تارا اور 2016درج ہو گا 10روپے کے سکے کے دوسری جانب اسلام آباد کی خوبصورت مسجد فیصل مسجد اور تین پرندوں سمیت 10روپیہ لکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ کے دوران سٹیٹ بینک کے حکام کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر دھاتوں کی قیمت میں کمی کے باعث 5 روپے والے سکے کی لاگت 3 روپے 75 پیسے کی کمی سے ڈھائی روپے ہوگئی ہے۔ مرکزی بینک ابھی تک جنگ عظیم دوم کی مشینیں استعمال کررہا ہے جو ایک منٹ میں 80 سکے بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، جبکہ دنیا بھر میں ایک منٹ میں 800 سکے بنائے جاتے ہیں۔ مرکزی بینک کے حکام نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ 10 روپے کے سکے کی منظوری دے دی گئی ہے ، اور رواں مالی سال 10 روپے کا سکہ متعارف کرا دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…