اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

راحت فتح علی خان نیا ریکارڈ بنانے کے قریب تر!! بیرون ممالک اکٹھے کتنے کنسرٹ کرنے جا رہیں

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال راحت فتح علی خاں آئندہ برس اپنے تایا استاد نصرت فتح علی خاں کی وفات کے20 برس مکمل ہونے پران کی طویل اور بہترین فنی خدمات کو شاندار ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے ملک اوربیرون ممالک 48 شوز میں پرفارم کریں گے۔اس سلسلہ میں پاکستان میں سب سے پہلے فیصل آباد، لاہور، کراچی، اسلام آباد، بہاولپور، حیدرا آباد، سیالکوٹ، ملتان، میرپورخاص ( آزاد کشمیر) جب کہ امریکا کے علاوہ کینیڈا بھارت، عرب امارات، ایمسٹرڈیم، پیرس اورلندن میں بھی پیش کیے جائیں گے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان پروگراموں میں راحت فتح علی خاں اپنے تایا استاد نصرت فتح علی خاں کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے ان کی گائی مقبول قوالیاں پیش کرینگے۔ راحت فتح علی خاں کے انٹرنیشنل مینجرسلمان احمد نے باقاعدہ تیاریاں شروع کردی ہیں۔راحت فتح علی خان کے بیرون ملک اور اندرون ملک لگاتار شوز کی کل تعداد 60 سے زائد ہو جائیگی۔ واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت میں ایک منفرد ریکارڈ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…