بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

2018ء تو بہت دور ، نوازشریف کو ابھی پانامہ پر جواب دینا ہو گا،عمران خان

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ2018ء تو بہت دور ہے نوازشریف کو ابھی پانامہ لیکس کا جواب دینا ہوگا، میاں صاحب نے چوری نہیں کی تو تلاشی میں کیا حرج ہے؟سڑکیں بنانے اورفیتے کاٹنے سے لوگ پانامہ والی کرپشن کو بھول نہیں بھول سکتے،میں ایک کروڑروپے میں فلیٹ لے سکا،حسن نوازنے650کروڑروپے کاگھرخریدا ہے اس کے پاس کوئی سونا بنانے کا فارمولا نہیں بلکہ یہ پیسہ نواز شریف نے چوری کرکے دیا ،وزیراعظم اربوں روپے کرپشن میں پکڑے گئے سپریم کورٹ یہ معاملہ دیکھے ، میں تنہا نہیں ہوا میرے ساتھ سارے ملک کی عوام کھڑی ہے، نوازشریف کیساتھ احتساب سے خوفزدہ لوگ کھڑے ہیں۔ بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حسن نوازشریف نے ساڑھے چھ کروڑ کا گھر خریدا ہے جو سارا پیسہ چوری کا ہے جو نوازشریف نے لوٹ کر دیا ہے حسن نواز کے پاس کوئی سونا بنانے کا فارمولا نہیں کہ وہ کروڑوں روپے کا گھر خرید سکیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف غلط فہمی میں ہیں کہ سڑکیں بنانے اور فیتے کاٹنے سے لوگ ان کی پانامہ کی کرپشن بھول جائیں گے،2018ء تو بہت دور کی بات ہے نوازشریف کو ابھی اس کا حساب دینا ہوگا انہوں نے کہاکہ ن لیگ والے ملک میں ساری ڈویلپمنٹ پاکستان کیلئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور اپنے لندن اکاؤنٹس بھرنے کے لئے کررہے ہیں کیونکہ ان کی ڈویلپمنٹ صرف اور صرف ذاتی مقاصد کے لئے ہے ۔عمران خان نے کہاکہ کہا جارہاہے سی پیک کو نقصان پہنچ رہاہے ،کہا جارہاہے تحریک انصاف ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے مگرچینی سفیر کو ہم نے کہا سی پیک کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،ہم سی پیک کو نقصان نہیں پہنچا رہے اور نہ ہی ہم ایسا چاہتے ہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام سی پیک کے حق میں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ سی پیک منصوبے مکمل ہوں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہو مگر یہ لوگ تین سال تک سی پیک کو چھپاتے رہے اور 2016ء میں اسے باہر لے کر آئے ، سی پیک پورے پاکستان کا ہے اور ن لیگ نے اسے چھپایا جس پر ہمیں اعتراض ہے اس کے علاوہ سی پیک پر کسی کو اعتراض نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اربوں روپے کرپشن میں پکڑے گئے سپریم کورٹ یہ معاملہ دیکھے ، سپریم کورٹ میں پانامہ کی سماعت بھی ہونی چاہیے جو نوازشریف کی کرپشن کے ثبوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف پاناما پیپرز میں ثبوت آگئے ہیں ،لوگ سمجھ بیٹھے ہیں پاکستان بچانا ہے تو کرپشن ختم کرنا ہوگی ،آزاد میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں میں شعورآگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں پارلیمنٹ اور وزیراعظم عوام کوجوابدہ ہے ،نوازشریف اپوزیشن میں ہوتے تھے تو میرے جیسی تقریریں کرتے تھے اور اب حکومت میں آئے ہیں تو ان کا رویہ تبدیل ہو گیا ہے وہ اقتدار میں آکر اپوزیشن والی باتیں بھول جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں اکیلا نہیں ہوں میرے ساتھ پورے ملک کے عوام ہیں بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ جو احتساب سے خوفزدہ ہیں وہ لوگ نواز شریف کے ساتھ ہیں،اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر جمع ہوگا ۔ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں صبح سماعت ہوگی ،ہمارادھرنا 2بجے شروع ہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…