اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

’’بھارت دنیا کے سامنے اپنا مذاق اڑوانے سے باز نہ آیا ‘‘

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی)’’بھارت دنیا کے سامنے اپنا مذاق اڑوانے سے باز نہ آیا ‘‘پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام !کتنے سو کیا چیزگرفتار کر لی ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پولیس نے ڈیڑھ سو سے زیادہ کبوتروں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔یہ کبوتر مبیّنہ طور پر جاسوسی کے مقاصد کے لیے اسمگل کیے گئے تھے۔حکام نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جموں شہر کے وکرم چوک سے تین افراد کو پکڑا گیا وہ ان ڈیڑھ سو کبوتروں کو بکسوں میں ڈال کر لے جا رہے تھے۔بعد میں ان افراد کے خلاف بے رحمیِ حیوانات اور پرند ایکٹ کی شق 144 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور کبوتروں کو ایک غیر سرکاری تنظیم ’’سیو‘‘ کے حوالے کردیا گیا۔اس این جی او کے چیئرمین کو ان کبوتروں کے جسموں کے ساتھ بعض مشتبہ چیزیں نظر آئیں اوران صاحب نے ڈپٹی کمشنر جموں کو ایک تحریری درخواست کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔اس پر ڈی سی صاحب نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ آیا ان کبوتروں کو جاسوسی کی سرگرمیوں کے لیے تو استعمال نہیں کیا جارہا تھا۔سیو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نمرتا حقو کے مطابق ان کبوتروں کے پنجوں میں مختلف رنگوں میں خاص قسم کڑے تھے اور بعض کے ساتھ خصوصی مقناطیسی کڑے بھی لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کے بارے میں شک مزید پختہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…