اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں اُبر ٹیکسی کے بعد اُبر رکشا بھی منظر عام پر،حیرت انگیز سہولیات متعارف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) چیرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے لاہور میں اُبر ٹیکسی کے بعد اُبر رکشا سروس کا بھی افتتاح کر دیا ۔ اس سلسلے میں ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سیکریٹری ایکسائز پنجاب احمد بلال، سی سی پی او کیپٹن (ر)محمدامین وینس، ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹرحیدر اشرف ، سی ٹی او طیب چیمہ اور مسٹر لوئک امائیڈو بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عمر سیف نے اُبر رکشا کی سواری کر کے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ رکشا سروس ہر شہری کو سستی اور محفوظ ترین ٹرانسپورٹ فراہم کرے گی بالخصوص ان لوگوں کو جو ٹیکسی کے بھاری اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اُبررکشا سروس سے نہ صرف ڈارئیوروں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا بلکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے فوائد بھی حاصل کر سکیں گے کیونکہ اس سروس میں ڈرائیور اور سواری دونوں کی زندگی کو محفوظ بنایا گیا ہے اور سفر سے پہلے، سفر کے دوران اورمنزل مقصود تک پہنچنے پر باقاعدہ ایس ایم ایس الرٹ و ای میل کی جاتی ہے۔جس ڈرائیور کا سابقہ ریکارڈ صاف ستھرا ہو اور وہ لائسنس یافتہ ہو اسے ہی ڈرائیور کے طور پر بھرتی کیا جاتا ہے اور اسے باقاعدہ تربیت بھی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون پراُبر کی مفت ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے اور نقد کے علاوہ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی کرایہ ادا کیا جا سکتا ہے۔سیکریٹری ایکسائز نے اس موقع پر زور دیا کہ پرائیویٹ گاڑی کو کمرشل کرنے کے بعد ٹیکس کے حوالے سے جو مسائل پیدا ہوتے ہیں ان کو حل کرنا ضروری ہے۔ سی سی پی او نے سمارٹ ٹیکسی اور رکشا سروس کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت یقینی بنائی گئی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی بطور ڈرائیور بھرتی کے خدشے کو ختم کیا گیا ہے اس سے یہ پولیس کے لئے معاون ثابت ہو گی اورجرائم میں کمی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے محکمہ پولیس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تمام ڈرائیوروں کے کوائف پولیس کو بھی مہیا کیے جائیں۔ ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ کتنی مفید یہ سروس ہے اس تناسب سے اس کی تشہیر نہیں کی گئی اور عام لوگوں کی اکثریت اس کے بارے میں نہیں جانتی لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی جائے۔لوئک امائیڈو نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے عوام کو ترقی یافتہ ممالک جیسی معیاری اور سستی ٹیکسی سروس فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ سروس دنیا کے73شہروں میں کام کر رہی ہے آئے روز شہریوں کا اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروس کے آپریشن کے دوران مقامی قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جاتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے بعد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی یہ سروس شروع کی جائے گی۔زہیر یوسف نے کہا کہ اُبررکشا کا بنیادی کرایہ(بیس فیئر)45روپے اور اسکے بعد چار روپے فی کلومیٹر یا ایک روپے فی منٹ چارج ہو گا ۔ اس طرح یہ کافی سستا پڑتا ہے جیسا کہ اُبر رکشا کا کرایہ سمن آباد سے انار کلی تک تقریباً50روپے جبکہ ارفع ٹاور سے ریس کورس پارک کا60روپے ہو گا۔ انہوں نے سروس کی کامیابی میں ڈاکٹر عمر سیف اور پی آئی ٹی بی کی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…