اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

کیا آپ گرفتار ہونے والے ہیں ، ہو گئے تو کیا کریں گے؟

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بنی گالہ پریس کانفرنس میں صحافی کا سوال کہ کیا آپ گرفتار ہونے والے ہیں؟ اگر آپ گرفتار ہو گئے تو کیا کریں گے؟ عمران خان نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے کیا فرق پڑتا ہے؟ مجھے چاہے جیل بھیج دیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ تو میاں نواز شریف تھے جو جیلوں سے ڈرتے تھے۔ آصف زرداری کہتے ہیں کہ اٹک جیل میں میاں نواز شریف کے آنسوؤں سے تر ٹشو پڑے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تو تیار ہوں، حکومت نے جو کرنا ہے کرے، مجھے بے شک اٹھا کر جیل میں ڈال دیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں نواز شریف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ برداشت کر لیں گے ؟ مجھے جیل میں ڈالا گیا تو اس کے بعد جو ہونا ہے وہ نواز حکومت برداشت کر لے گی؟ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر عمران خان یا اس کے دیگر ساتھی اشتہاری تھے یا ہیں تو حکومت کو انہیں تلاش کرنے میں اتنا وقت کیوں لگ گیا؟ اشتہاری تو سب کے سامنے پھر رہے تھے، کر لیتے انہیں گرفتار۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 نومبر کو اسلام آباد بند کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم بدھ کو دوپہر دو بجے لاک ڈاؤن کی ابتداء کر دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے 30 اکتوبر کی تاریخ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی وجہ سے تبدیل کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے اور ہمارے احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت باقی نہیں رہے گی۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے وقت ہے کہ وہ باہر نکلیں اور اپنی تقدیر بدل ڈالیں۔ میں حکومت کو بتادینا چاہتا ہوں کہ اگر ہمیں پرامن رہنے دیا گیا تو ہم پرامن احتجاج کرینگے۔پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔6مہینے ہوگئے کہ انصاف کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ وزیراعظم کی چوری پر کاروائی کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…