ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

دبئی میں چار درہم فیس سے بچنے والے پر 1.5 لاکھ درہم جرمانہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں مقامی عدالت نے ایک ایشیائی شہریت رکھنے والے ڈرائیور کو 3 ماہ قید، 1.5 لاکھ درہم (تقریبا 40 ہزار امریکی ڈالر) جرمانے اور ملک سے بے دخلی کی سزا سنادی ،عرب ٹی وی کے مطابق 41 سالہ ملزم نے پارکنگ کی فیس سے بچنے کے لیے دو مرتبہ الیکڑونک پارکنگ ٹکٹ میں جعل سازی کی تھی جن کی مجموعی رقم 4 درہم (تقریبا 1 ڈالر) بنتی ہے۔دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک تفتیش کار نے گاڑیوں پر لگے ٹکٹوں کے معائنے کے دوران دو درہم کے ایک ٹکٹ پر شک کا اظہار کیا تھا۔ باریک بینی سے جائزہ لینے پر ٹکٹ کی تاریخ میں واضح جعل سازی کا انکشاف ہو گیا۔ تاہم تفتیش کار کی غفلت سے ڈارئیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دو روز بعد اسی علاقے میں مذکورہ ملزم نے ایک مرتبہ پھر اس حرکت کو دہرانے کی کوشش کی تو وہ تفتیش کار کی نظر میں آ گیا۔ پولیس کو اطلاع دینے جانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے پاس سے دونوں تحریف شدہ ٹکٹ نکل آئے۔ ڈرائیور نے 4 درہموں کی ادائیگی سے بچنے کے لیے ان دو ٹکٹوں میں جعل سازی کا اعتراف کر لیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…