اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاستدانوں اور اداروں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں فون ٹیپ کرنے سے متعلق حکومتی احکامات پر بر یفنگ لی جائے گی۔فون کال ٹیپ کرنے کے معاملے پر آئی بی کے سربراہ کو طلب کر لیا گیا۔انٹیلی جنس بیورو کی ورکنگ پر بھی بریفنگ لی جائے گی۔اجلاس میں لاپتہ افراد کے حوالے سے بھی بریفنگ لی جائے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا بینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس 18 اکتوبر کو ہو گا۔اجلاس میں غیر ملکیو ں کو جاری شناختی کارڈز کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی خبرلیک ہونے کامعاملہ بھی حکومت کے لئے دردسربناہواہے ۔