جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گیس کے بلوں میں کتنا اضافہ کیا جارہا ہے ؟ سردیوں شروع سے قبل عوام کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )گیس کے بلوں میں کتنا اضافہ کیا جارہا ہے ؟سردیوں شروع سے قبل عوام کیلئے انتہائی بری خبر آگئی ،سردیوں کی آمد آمد کے ساتھ ہی اوگرا نے ’’گیس بم‘‘ چلانے کا فیصلہ بھی کرلیا، گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد گھریلو بلوں میں ماہانہ 500روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد مہنگائی کے نئے طوفان کا بھی خدشہ ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں گھریلو بل ماہانہ پانچ سو روپے تک بڑھ جائے گا جبکہ صنعتی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافے کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک رواں ہفتے مذاکرات میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بہتری لانے کے لیے پیداوار میں کمی یا اسے موجودہ سطح پر منجمد کرنے پر غور کیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق الجزائر کے وزیر توانائی نورالدین بوتیفا نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی پر ہونے والی کانفرنس کے دوران اوپیک کے رکن ممالک غیررسمی مذاکرات کریں گے۔ان مذاکرات میں تیل کی پیداوار میں کمی یا اسے موجودہ سطح پر منجمد کرنے پر غور کیا جائے گا۔ 2014ء4 کے وسط تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ تھیں تاہم بعد میں تیزی سے گراوٹ آئی اور ایک موقع پر قیمتیں 30 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے گر گئیں۔نورالدین بوتیفا کے مطابق اوپیک ممالک میں سے سعودی عرب پہلے پیداوار میں کمی کا مخالف تھا تاہم اب وہ بھی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کر سکتا ہے۔ ہر رکن ملک قیمتوں میں استحکام لانے پر رضامند ہے۔ اس میں ایک ایسا طریقہ تلاش کرنا باقی ہے جس پر سب مطمئن ہوں۔ اس میں بہترین حل پیداوار کو منجمد کرنا ہے‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…