واشنگٹن (آئی این پی) امریکی محکمہ برائے ٹرانسپورٹیشن نے جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی سام سنگ کے گیلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری کے آگ پکڑنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد اس فون کے ساتھ پروازوں پر پابندی عائد کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کا کہنا ہے کہ امریکہ آنے اور امریکہ سے جانے والے تمام مسافر ہفتہ کی شام سے سام سنگ کے گیلیکسی نوٹ سیون فونز کو اپنے ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔امریکہ کے فیڈریل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اس سے قبل گیلیکسی نوٹ سیون فونز کو مسافروں کے سامان کے ساتھ پیک کرنے کی مخالفت کی تھی۔خیال رہے کہ سام سنگ نے گذشتہ ہفتے اپنے جدید ترین سماٹ فون گلیکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔سام سنگ نے یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے ان شکایات کے بعد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ گیلیسکی نوٹ سیون کا استعمال محفوظ نہیں کیونکہ اس فون کو آگ لگ جاتی ہے۔امریکہ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹری اینتھونی فاکس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ پروازوں میں گیلیسکی نوٹ سیون پر پابندی عائد کرنے سے کچھ مسافروں کو پریشانی ہو گی تاہم جہاز پر موجود تمام مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ اضافی قدم اس لیے اٹھا رہے ہیں کیونکہ پرواز میں آگ لگنے کا ایک بھی واقعہ مسافروں کو زخمی کرنے کے علاوہ ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔یاد رہے کہ سام سنگ نے ستمبر میں تقریبا 25 لاکھ گیلیسکی نوٹ سیون فونز چارجنگ کے دوران اس کی بیٹری پھٹ جانے کی شکایات سامنے آنے کے بعد واپس منگوا لیے تھے۔سام سنگ نے اپنے صارفین کو متبادل فون فراہم کیے تھے جو محفوظ قرار دیے گئے تھے تاہم اب ان متبادل فونز کی بھی بیٹری پھٹے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ان واقعات کے سامنے آنے کے بعد سام سنگ نے گیلیکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کرن کا اعلان کیا تھا۔
سام سنگ نوٹ سیون فون بند کرنے کے بعد ایک اور بڑی پابندلگ گئی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارتی فضائیہ کو چینی فضائیہ سے بہتر قرار دیے جانے پر چینی دفاعی تجزیہ کار ...
-
چائے والے کے گھر سے 1 کروڑ روپے نقد اور سونا چاندی برآمد
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ملک میں ٹماٹر کی قیمت جلد نیچے آنے کا امکان
-
سعودی عرب میں36سال بعدشہابیوں کی بارش کادن قریب آن پہنچا
-
لاہور،14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا کریانہ اسٹور کا مالک گرفتار
-
وفاقی دارالحکومت کے نجی مال میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
-
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر ...
-
امریکہ میں رہتے ہوئے ویزاسٹیٹس تبدیل کرنیوالوںکے لیے خو شخبری
-
پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ مربع میل سے ...
-
بالوں کے سفید ہونے سے ہونیوالے عجیب فائدے کا انکشاف
-
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارتی فضائیہ کو چینی فضائیہ سے بہتر قرار دیے جانے پر چینی دفاعی تجزیہ کار دلچسپ ردِعمل
-
چائے والے کے گھر سے 1 کروڑ روپے نقد اور سونا چاندی برآمد
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ملک میں ٹماٹر کی قیمت جلد نیچے آنے کا امکان
-
سعودی عرب میں36سال بعدشہابیوں کی بارش کادن قریب آن پہنچا
-
لاہور،14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا کریانہ اسٹور کا مالک گرفتار
-
وفاقی دارالحکومت کے نجی مال میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
-
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
-
امریکہ میں رہتے ہوئے ویزاسٹیٹس تبدیل کرنیوالوںکے لیے خو شخبری
-
پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں: امریکی جرید...
-
بالوں کے سفید ہونے سے ہونیوالے عجیب فائدے کا انکشاف
-
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
-
خاتون نے 4 بچوں اور شوہر کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
دنیا کے مختلف ممالک میں کینسر کی مختلف اقسام تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافت