اسلام آباد (آن لائن) غیر ملکی ترسیلاب زر میں کمی کے بعد ملکی برآمدات بھی گر گئی ہیں اور رواں مالی سال کے پہلے سہہ ماہی میں اس میں 4.7 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے جس سے ملک کو عالمی قرضوں کی ادائیگی اور بڑھتے ہوئے درآمدگی بل کے حوالے سے مشکلات پیش آ سکتی ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اس کے مقابلے میں درآمدات اسی عرصے کے لئے 10.7 فیصد سے بڑھ ک ر 11.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ۔ جس کے نتیجے میں پہلی سہ ماہی میں 7.5 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ سامنے آیا اور یہ تجارتی خسارہ عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کی پیش گوئی سے بھی زیادہ ہے آئی ایم ایف کے مشن چیف ھیرالڈ فنگر نے کہا تھا کہ شرح تبادلہ کی وجہ سے ہم برآمدات میں کمی دیکھ رہے ہیں ۔