اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج پرحملے کے نتیجے میں متعدداہلکار ہلاک جبکہ آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔ایک بھارتی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ،بھارتی نجی چینل ”این ڈی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے علاقے چکوڑا میں بھارتی دہشتگرد فوج کے قافلے پر حملہ ہوا۔ نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے بھارتی فوجی قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت سے واپس آرہے تھے۔ مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں متعددبھارتی فوجی ہلاک جبکہ 8 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہو نے میں کامیاب گئے۔ سینٹرل ریزرو پولیس نے فوج پر حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔جبکہ اس بھارتی میڈیانے پاکستان دشمنی ایک بارپھرحدیں پارکردیں اوراس حملے کوبھی پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش کرناشروع کردیا