اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مولاناطارق جمیل نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بیان میں کہاہے کہ نوجوان نسل کواپنی زندگیاں اسلام کی تعلیمات کے مطابق بناناہونگی تب ہی وہ دنیاوآخرت میں سرخروہوسکتے ہیں ۔مولاناطارق جمیل نے کہاکہ مغرب کے نوجوانوں کوکچھ رشتوں کاکچھ معلوم نہیں وہاں سب ایک دوسرے کوٹشوپیپرسمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کواپنی زندگیاں نبی اکرم ﷺ کی دی گئی تعلیمات کے مطابق ڈھالناہونگی تب نوجوان نسل کامیاب ہوگی ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ دولت اورحسن کچھ نہیں ہوتے ۔ایک دن حسن بھی ختم ہوجاتاہے اوردولت سے بھی اپنی کھنک کھودیتی ہے ۔انہوں نے ایک خاتون کاذکرکرتے ہوئے بتایاکہ وہ ایک کھرب پتی خاتون تھی اورمیرے پاس آئی اورکہاکہ میری زندگی میں خوشی نہیں ہے میرے شوہرکارویہ میرے ساتھ اچھانہیں ہے ۔مولاناطارق جمیل نے کہاکہ ہمیں برداشت سیکھنی چاہیئے ،ہمیں بڑابننے کی بجائے اپنے اخلاق کواچھاکرناچاہیے ،ہم میں درگزرکرنے کی عادت ہونی چاہیے ،ہمارارویہ اچھاہوگاتوساری زندگی اچھی رہے گی اورآخرت میں بھی کامیابی ملے گی ۔
A Billionaire Girl Asked A Question From Mulana… by aman57
ایک کھرب پتی لڑکی نے مولانا طارق جمیل سے ایسا کیا کہا کہ مولانا کے پیروں تلے زمین نکل گئی اور رونے لگ گئے، یہ لڑکی کون تھی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
14
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں