طورخم (مانیٹرنگ ڈیسک)طورخم میں میں افغان مہاجرین کو لے جانے والے خاندانوں کے ٹرکوں میں رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی سمگلنگ کی کوشش خاصہ دار فورس نے ناکام بنادی،پولیٹیکل نائب تحصیلدار طورخم غنچہ گل نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل کے حکامات پر طورخم بارڈر پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کردیا گیا ہے ٗانہوں نے کہا کہ کہ کمانڈر سید جمیل آفریدی نے افغان مہاجرین کے خاندانوں کو لے جانے والے ٹرکوں سے پانچ رکشے اور دو موٹر سائیکل برآمد کئے اور ان کی افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،انہوں نے کہا کہ ان رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو گھریلو سامان میں چھپا یا گیا تھا جن کو دوران چیکنگ برآمد کیا گیا ،رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان کرکے لنڈی کوتل چالان کرکے ٹرک ڈرائیور وں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے اور افغانستان جانے والے خاندانوں کے ٹرکوں کی تلاشی کا نظام مزید فعال بنادیا گیا ہے،اور خاصہ دار فورس کے تربیت یافتہ سکواڈ کو مہاجرین کے خاندانوں کی سامان کی چیکنگ پر تعینات کیا گیا ۔