اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز کے نشتر برسا دئیے۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ پرویز خٹک کی شخصیت بہت جاذب نظر ہے، وہ دبلے پتلے ہیں، انہیں دیکھتے ہی لوگ عاشق ہو جاتے ہیں۔مردان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحما ن نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی قانون سازی میں رکاوٹ ہیں اورجس کی وجہ سے حکومت سے ملکی حالات سنبھالے نہیں جا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکی اور یہودی نہیں رہے گا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ جبر کی بنیاد پر قبائل پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کو ووکیشنل اداروں اور کالجوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے، مسجد یا دینی مدرسے کی حیثیت کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔
تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیخلاف آف شورکمپنیوں کے حوالے سے جاری تحریک کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے ہتھیار کو تیسرے آپشن کے طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیاہے تاہم اسمبلی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کی دونوں اتحادی جماعتیں اس سے متفق نہیں اور اپوزیشن نے بھی اسمبلی کی تحلیل کومتفقہ طور پر روکنے کاعندیہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس ضمن میں گورنرسے رابطہ اورعدالت سے رجوع کرتے ہوئے اسمبلی کو ہرصورت بچایا جائے گا۔ تحریک انصاف نے 30 اکتوبر کووزیراعظم کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے سے تحریک کے نئے آغازپر3آپشنز پر کام کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے ا?پشن کے تحت مذکورہ دھرنے ہی کے ذریعے وزیر اعظم کو اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے پرمجبورکیاجائے گاتاہم ایسا نہ ہونے پردوسرے ا?پشن کے طورپر تحریک انصاف ارکان اسمبلی مستعفی ہوں گے ،اس بارے میں تحریک انصاف ڈپٹی پارلیمانی سیکریٹری شوکت یوسفزئی نے ایکسپریس کو بتایا خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے یا اس کی تحلیل ہماراتیسرا ا?پشن ہو گا، حالات کے مطابق ا?پشنز کا استعمال کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت ترجمان مشتاق غنی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اسملبی تحلیل کرنے کا ا?پشن استعمال کیاجاسکتاہے تاہم یہ آخری آپشن ہو گا، اگراستعفوں کوفیصلہ ہوا تو پہلا نمبر ایم این ایز کا ہی ہو گا، خیبر پختونخوا اسمبلی کانمبر آخری ہوگا، جب مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھہ کیساتھ رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف جان بچاکر بھاگنے کے چکر میں ہے کیونکہ ساڑھے 3 سال میں انھوں نے کچھ نہیں کیا جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل کر اس کا راستہ روکاجائے گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیخلاف آف شورکمپنیوں کے حوالے سے جاری تحریک کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے ہتھیار کو تیسرے آپشن کے طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیاہے۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز کے نشتر برسا دئیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
لاہور میں غیرملکی خواتین سے متعلق پولیس کے دعوے مشکوک ہوگئے



















































