جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا دھرنا ….پیپلز پارٹی کے اعلان نے نئی مشکل کھڑی کر دی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان کا ئرہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا احتجاج کا طریقہ درست نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے احتجاج سے حکومت اور مضبوط ہوگی ،پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے ،یہ نہیں ہو سکتا کہ تحریک انصاف فیصلہ اکیلے کرے اور پیپلز پارٹی اس پر آنکھیں بند کر کے عمل کرے۔
خفیہ اجلاسوں کی باتیں باہرآنا افسوسناک،نوازشریف کاسب سے بڑاخیرخواہ کون ہے ؟سینئررہنماکے بیان نے نئی بحث چھیڑدی ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ لگتا ہے وزیراعظم نوازشریف کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں. وہ نوازشریف کو دن بدن مضبوط کر رہے ہیں .خفیہ اجلاسوں کی باتیں باہرآنا افسوسناک ہے ۔سکھر میں خورشید شاہ میڈیا کے سامنے آئے تو عمران خان کی سیاسی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے وزیراعظم کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں ۔ خورشید شاہ نے امید ظاہر کی کہ جتنا حکومت پر دباؤ ہے وہ ایک ماہ میں وزیرخارجہ لے آئے گی ۔خورشید شاہ نے سیاسی و عسکری اجلاس کی خبر باہر آنے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوسولوفلائیٹ لینے کے بجائے دیگراپوزیشن جماعتوں کوساتھ لیکرچلناچاہیے تاکہ حکومت کی کرپشن کوپکڑنے میں آسانی ہو۔
سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں موجود لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔عمران خان خود ہی پارٹی میں دوسرے لیڈروں کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔عمران خان کو نہ کل کچھ ملنا تھا اورنہ آنے والے وقت میں کچھ ملے گا،پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میچور نہیں ہے،پی ٹی آئی میں موجود لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف اندر سے ٹوٹتی جا رہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی میں توڑپھوڑ عمران خان نے خود شروع کی۔عمران خان کسی لیڈر کو اپنے ساتھ کھڑا نہیں ہونے دیتے جو ساتھ کھڑا ہو اس کیخلاف خود پارٹی میں کمپئین چلاتے ہیں۔قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں پر اعتماد نہیں کررہے اور طاہر القادری ان کا ساتھ نہیں دے رہے، پی ٹی آئی سربراہ سمجھتے ہیں کہ دوسری قوتیں آگے بڑھ کر نواز شریف کو ہٹادیں گی۔جاوید ہاشمی نے مزیدکہاکہ طاہرالقادری کے نہ ہونے سے عمران خان کو فرق پڑے گا، عمران خان سمیت تحریک انصاف کی لیڈر شپ میچور نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا عندیہ دے دیا۔سینئرسیاستدان کا کہنا ہے کہ سیاست کروں گا تو صرف ن لیگ کے پلیٹ فام سے ،ورنہ سیاست چھوڑدوں گا۔ملتان میں امن ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑا ہوں اور سیاست کروں گا تو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ہی کروں گا۔اسمبلیوں کو2018تک اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے۔ طرف باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ(ن)کی قیادت سے معاملات طے ہوچکے ہیں اور سینئرسیاستدان آئندہ چنددنوں میں مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 18اکتوبر کو مسلم لیگ(ن)کے انٹراپارٹی الیکشن کے موقع پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کرکے لیگی قیادت اور کارکنوں کو بڑا سرپرائز دے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ان کے قریبی حلقوں میں یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ وزیراعظم نوازشریف کی ملتان آمد اور ملتان میٹروبس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پرجاویدہاشمی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…