منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

’’یہ تو شروعات ہیں،،، نواز شریف پنجاب پولیس کی طرح فوج پر کنٹرول چاہتے ہیں‘‘

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے قا ئد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 3ستمبر راولپنڈی جلسہ میں کہا تھا نواز شریف فوج پر پنجاب پولیس کی طرح کنٹرول چاہتے ہیں وزیر اعظم ہاؤس طیب اردگان ماڈل کی فوج کا تجربہ پاکستان میں کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے انگریز ی اخبار کی خبر ا سکی شروعات ہیں،حالات 12اکتوبر 99 سے بھی بد تر ہیں قومی سلامتی کے اداروں کواپنے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کی راہ کی رکاوٹ سمجھنے والے اپنی ضرورت کے تحت جنرل ضیاء الحق کے ذکر پر رحمۃ اللہ علیہ کہتے تھے۔شریف برادران نے30سال فوج کو فتح کرنے پر صرف کئے اگر انکی توجہ تعلیم،صحت ،انصاف کی سہولتوں کی فراہمی پر ہوتی تو آج پاکستان کے عوام خطے کے آسودہ حال عوام ہوتے ،عوامی تحریک کے کارکنوں نے ظالم،کرپٹ اور قاتل نظام کے خلاف جانی و مالی قربانیاں دیں یہ رائیگاں نہیں جائینگی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے قصاص لینے کیلئے دوسرا راؤنڈ ہو گا ،مرتے دم تک قاتلوں سے سمجھوتہ نہیں ہو گا ،قصاص لے کر رہیں گے۔وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل ،سوشل میڈیا کے ممبران کے اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کر رہے تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میاں نوا ز شریف کی طیب اردگان بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔حالات 12اکتوبر 99 سے بھی زیادہ بد تر ہیں۔انگریزی اخبار کی خبر کا مواد وہی ہے جس کا اظہار پاکستان کے دشمن صبح و شام کرتے ہیں،خبر چھپی نہیں چھپوائی گئی۔
یہ پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے ،ذمہ داروں کو بلا تاخیر کٹہرے میں لایا جائے ،ان پر غداری کے مقدمات بننے چاہئیں۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ،منہاج القرآن کے بانی و سر پرست ڈاکٹر طاہر القادری نے عاشورہ محرم الحرام کی شب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’پیغام شہادت امام حسینؓ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہادت امام حسینؓ کے بعد کائنات انسانی کو دو کردار مل گئے ،یزیدیت جو بد بختی،ظلم،استحصال،جبر ،تفرقہ پروری،قتل و غارت گری اور خون آشامی کا استعارہ بن گئی اور حسینیت صبر،شکر،عدل،امن،وفااور تحفظ دین مصطفی ﷺ کی علامت ٹھہری۔انہوں نے کہاکہ نوجوان اور خواتین شہدائے کربلا کی مقدس زندگیوں کے مطالعہ کو اپنے معمولات کا حصہ بنائیں اور انکی فکر پر چلیں۔کانفرنس کا اہتمام منہاج القرآن علماء کونسل کی طرف سے کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین ناظم

اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور ، علامہ حاجی امداد اللہ، علامہ میر آصف اکبر،مولانا اسلم ندیم نقشبندی،مولانا حافظ نعمان جالندھری،علامہ نیاز حسین بخاری نے خطاب کیا اس مو قع پر عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…