منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اس کام سے پہلے واپس چلے جائو ۔۔۔ سعودی عرب نے حجاج کرام کو سعودی عرب سے واپس جانے کا حکم دیدیا ۔۔ وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے دوسرے ملکوں سے آنے والے تمام حاجیوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ویزے کی معیادختم ہونے سے پہلے سعودی عرب سے واپس چلے جائیں ورنہ انہیں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی حاجی کو مکہ مکرمہ‘مدینہ منورہ اور جدہ سے باہر جانے اور مملکت کے کسی بھی حصے میں کوئی ملازمت یا کام کرنے کی اجازت نہیں ۔ اپنے ویزے کی میعاد سے زیادہ سعودی عرب میں قیام کرنے والے حاجیوں کو پچاس ہزار ریال تک جرمانہ ‘چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزاد ی جائے گی ۔ تمام سعودی شہریوں اور وہاں قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بھی خبر دار کیا گیا ہے کہ ویزے کی میعاد سے زیادہ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والوں کو رہائش‘ٹرانسپورٹ ‘ملازمت یا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مدد کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور چھ ماہ قید کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی سزا بھی دی جائے گی ۔
دوسری جانب خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز نے مدینہ منورہ میں واقع 14قدیم اور تاریخی مساجد کی تزئین و آرائش کا حکم دیا ہے ۔ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلطان بن سلمان نے اس مقصد کے لئے ایک فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ اس نیک کام میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنا حصہ ڈال سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…